18 اکتوبر 2012 - 20:30

یوٹیل سیٹ سے ایرانی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کو نکالنا صہیونی سازش ہے۔

ابنا: راست نامی ویب سائٹ نے ایرانی چینلوں پر پابندی لگانے کے یورپی یونین اور بعض مغربی کمپنیوں کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام صہیونی ریاست کی جاسوس تنظیم موساد کا کام اور اس کا مقصد حقائق کونشر ہونے سے روکنا ہے۔ راست ویب سائٹ نےلکھا ہےکہ صہیونی ریاست کے زیر کنٹرول کمپنی یوٹیل سیٹ نے جہاں سے پچیس فیصد عالمی خبریں نشر ہوتی ہیں موساد کے حکم سے اور یکطرفہ فیصلے کرکے ایران کے چینلوں کو ہاٹ برڈ سے نکال دیا ہے۔ راست ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ یورپی یونین کی جانب سے اس اقدام کی حمایت اس کے آزادی بیان اور میڈیا کی آزادی کے دعووں سےتضار رکھتی ہے۔ قابل ذکرہے یوٹیل سیٹ نے پندرہ اکتوبر سے ایران کے سٹیلائيٹ چینلوں کی نشریات پر پابندی لگائي ہے۔

.....

/169